اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ 24 سال قبل قائداعظم کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلیے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔
24 years ago today, PTI embarked on our mission of achieving our Quaid Jinnah s vision for Pakistan as a modern Islamic welfare state. To achieve this we had to achieve the following: 1. Rule of Law where all are equal before the law & the powerful are brought under the law.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 25, 2020
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔
2. Break the stranglehold of the elite capture of our state & of our nation s resources; & redistribute these resources more equitably in order to lift our poor out of poverty. Ours has been a long & arduous struggle - more than any other political party.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 25, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم کے وسائل پر ایک مخصوص طبقے کے قبضے کو چھڑانا ہے۔ قومی وسائل کو غریبوں میں تقسیم کرنا اسلامی فلاحی ریاست کا اصول ہے۔
Today I want to remember our founding members who are not with us anymore - Naeemul Haq, Ahsan Rasheed and Saloni Bokhari.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 25, 2020
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ہماری جماعت کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ جدوجہد ہے، آج میں نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو خاص طور پر یاد کررہا ہوں۔