اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بابر اعوان نے وزیراعظم کو پارٹی امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ احتساب سے متعلق معاملات بھی زیرغور آئے۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر رکھا ہے جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔