'دنیا بھر میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں'

Last Updated On 25 April,2020 02:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹرپیغا م میں کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کی بھی مدد کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے  یاران وطن  کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا ہے، اس سے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔