پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی انتظامیہ نے گرانفروشی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن میں 124 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور کے علاقے انقلاب روڈ، پھندو روڈ، جی ٹی روڈ، چارسدہ روڈ دیگرعلاقوں میں کریک ڈائون کیا گیا جس کے دوران گراں فروشی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر 124 افراد کو گرفتار کیا گیا، دکانوں کا شٹر گرا کے اندر کام کرنے پر بھی متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے تاجروں و دکانداروں کو 4 بجے تک دکانیں بند کرنے کی ہدایت پرعمل درآمد کا بھی کہا گیا ہے۔