خیر پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Last Updated On 24 April,2020 04:59 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیر پور کے نواحی علاقے سوراہ کے قریب دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، دورانِ تصادم فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آ کر راہگیر سمیت 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس دوران 7 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خیرپور میں واقعہ فارھیاڑو کے قریب جائداد کے تنازع پر پیش آیا ہے، دونوں گروپوں کی جانب سے ممنوعہ بور کے اسلحہ کا آزادانہ استعمال جاری ہے، واقعہ ریگستانی علاقے میں ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔