فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فیصل آباد میں تھانہ سمن آباد کے علاقے میں چار ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ ڈولفن فورس سے آمنا سامنا ہو گیا۔ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ان کا تاحال کوئی پتہ نہیں لگایا جا سکا۔
دوسری جانب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔