سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں میاں بیوی کا جھگڑا دو زندگیاں نگل گیا، والد کی فائرنگ سے دو بچیاں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا، ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ حاجی پورہ کے علاقے کچا شہاب پورہ میں ملزم عارف عرف ننھا نے بیوی سے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آ کر بچوں پر گولیاں چلا دیں جس سے 12 سالہ روحانیہ، 10 سالہ عرشی اور 9 سالہ اذان شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق روحانیہ اور عرشی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بعد ازاں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔