ننکانہ صاحب: نامعلوم افراد کی دن دیہاڑے گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 26 April,2020 05:49 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں نامعلوم افراد کی دن دیہاڑے گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گٸی علاقہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ ہاؤسنگ کالونی میں نامعلوم افراد دن دیہاڑے گھر میں گھس کر فاٸرنگ کرکے ماں بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کر کے باآسانی فرار ہو گٸے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں عنصر بی بی، معراج بی بی اور قیصر شامل ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ کے مطابق پولیس واقعہ کی ثبوت اکھٹے کر رہی ہے۔ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیےڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ شہر کے مصروف ترین علاقہ میں دن دیہاڑے قتل کی واردات اور ملزمان کے باآسانی فرار ہونے سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔