کراچی: موٹر سائیکل چور گینگ کا کارندہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

Last Updated On 25 April,2020 04:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں موٹر سائیکل چور گینگ کا اہم کارندہ پکڑا گیا۔ نیو ٹاون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم اورساتھی کے خلاف گڈاپ ٹاون, نیو ٹاون اور بہادر آباد تھانے میں پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔