کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے پسٹل اور کارتوس برآمد کر لیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ عبدالخالق کےعملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب دواشتہاری ملزمان اولیہ خان اور نیک محمد کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے ایک پسٹل اور متعدد زندہ کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔
مزید تحقیقات کے لئے گرفتار کئے جانےوالے ملزمان کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔