دفعہ 144 کی خلاف ورزی، راولپنڈی میں منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے لگے

Last Updated On 27 April,2020 07:45 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی معمول بن گی،لاک ڈاون کے دوران منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے لگے منچلوں کی مری روڈ پر خطرناک کرتب اور ون ویلنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر منچلوں نے دفعہ 144 کی دھجیاں بکھیر دی دنیا نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مری روڈ پر دو منچلوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ون ویلنگ کے خطرناک کرتب کررہے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار کے کندھوں پر بیٹھا نوجوان تیز رفتار موٹر سائیکل پر جارہے ہیں فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان منچلوں کرتب کی ویڈیو بناتے اور ہلڑ بازی کرتے رہے لاک ڈاون کے باوجود منچلوں کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ معمول بن چکی ہے۔

چند روز قبل ون ویلر کی ٹکر سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہوچکا ہے، پولیس اور انتظامیہ کی پرسرار خاموشی کے سبب خطرناک اور خونی کھیل کی وجہ سے روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔