ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ہڑپہ کے علاقے میں فرید نامی اے ایس آئی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے فرید شدید زخمی ہو گیا اور تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جان دے دی۔
ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ مقتول کے رشتہ داروں نے کی تاہم حقائق تفصیلی تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔