لورالائی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بچوں اور فیملی کو اغواء کرنے والے ایک شخص کو اہل علاقہ نے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی کے علاقے تلاو سے بچوں اور فیملی کو اغواء کرنے والے ایک اغواء کو علاقہ کے لوگوں نے قتل کر ڈالا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اغواء کار کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش کی جا ری ہے۔