پشاور: 7 سالہ معصوم بھتیجی کو قتل کرنیوالا چچا گرفتار

Last Updated On 28 April,2020 06:04 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں 7 سالہ معصوم بھتیجی کو شور مچانے پر قتل کرنے والے چچا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پشاور میں 7 سالہ بھتیجی ایشال کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کیا گیا، فضل حیات کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے تھے۔