شرقپور شریف: مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

Last Updated On 02 May,2020 12:11 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو قتل کر دیا، مدر شریف میں جاوید کو مخالفین نے اپنے گھر کے سامنے سے گزرتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔