کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل

Last Updated On 30 April,2020 10:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں قریبی رشتہ دار اور سبزی فروش ہیں۔

صبح سویرے کراچی کے علاقے گلشن اقبال اردو سائنس کالج کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، مرنے والوں کی شناخت وزیر احمد اور ظفر کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق دونوں کے سینے پر ایک ایک گولی لگی، ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ لگتا ہے۔