لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے سبزہ زار کے نواحی علاقے لالہ زار کالونی میں میاں بیوی رکشے پر سوار تھے کہ نامعلوم موٹرسائيکل سوار 2 افراد نے فاٸر مار کر 45 سالہ شخص قتل کر دیا۔
ہلاک ہونے والے 45 سالہش خص کی شناخت ظہیر عباس کے نام سے ہوئی ہے، ایدھی رضاکاروں نے 45 سالہ ظہیر عباس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میاں بیوی کمیٹی کی رقم لے کر جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائيکل سواروں نے فاٸر مار دیا۔