پسرور: ٹک ٹاک اسٹار کے والد کے قتل کے بعد ہسپتال میں فائرنگ کرنیوالا ملزم بھی گرفتار

Last Updated On 07 May,2020 03:13 pm

پسرور: (دنیا نیوز) پسرور میں ٹک ٹاک اسٹار کے والد کے قتل کے بعد ہسپتال میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ٹک ٹاک اسٹار حمزہ غنی کے والد داؤد بٹ کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تاہم مقدمے میں 8 نامزد اور 6 نامعلوم ملزمان کو تاحال حراست میں نہ لیا جا سکا۔

پسرور میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھی بھی اس موقع پر موجود ہیں، ڈی ایس پی پسرور کا کہنا ہے کہ داؤد بٹ کے قتل کے واقعہ کے بعد لاش اور زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کیا گیا تو ملزم ذیشان عرف شانی نے فائرنگ کی جس کے بعد ہسپتال میں فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم ذیشان عرف شانی بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

قبل ازیں ٹک ٹاک اسٹار حمزہ غنی کے والد داؤد بٹ کے قتل میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ مقدمے میں 8 نامزد اور 6 نامعلوم ملزمان کو اب تک گرفتار نہ کیا جا سکا۔