اسلام آباد: (دنیا نیوز) جھوٹے مقدمے بنا کر شہری کو لوٹنے والا ایف آئی انسپکٹر قانون کے شکنجے میں آ گیا، اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر راجا اشتیاق نے مبینہ ساتھی اہلکاروں کے ساتھ آئی ایٹ میں پراپرٹی ڈیلر کے آفس پر چھاپہ مارا جس کے دوران انسپکٹر نے 8 پاسپورٹ خود رکھ کر برامدگی ڈال دی، انسپکٹرنے پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کر کے انسانی اسمگلنگ میں اندر کرنے کی دھمکی دی اور مقدمہ میں ختم کرنے کے لئے پیسوں کا مطالبہ کیا۔
شہری نے ایف آئی اے میں درخواست دی تو بھید کھل گیا، ایف آئی اے انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔