اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قومی کمیشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی کمیشن نے 30 اپریل تک 4523 کیسز نمٹائے گئے۔
لاپتہ افراد کمیشن کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق اپریل 2020کے دوران 33نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6661 ہوگئی قومی کمیشن نے 30 اپریل تک4523 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے اس وقت 2138لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں انکوائری کمیشن نے اپریل میں 26سماعتیں اسلام آباد میں کیں۔