اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لاک ڈاؤن پر آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ارکان ویڈیو لنک کے ذریعہ شریک ہیں، اجلاس کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا، وفاقی کابینہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کی تصدیق کا معاملہ بھی دیکھے گی، کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کے معاملہ کا جائزہ لے گی۔