کراچی: ملیر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

Last Updated On 08 May,2020 03:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے مطابق ملیر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور رقم برآمد کی گئی۔

ملزمان کی ڈکیتی کی ویڈیو منظرعام پرآئی تھی جس پر کارروائی کی گئی، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

۔