اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے کارروائی کر کے مختلف خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم معین کو دھر لای، گرفتار ملزم معین مختلف خواتین کو ان کی ذاتی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین کو کال کرنے کیلئے مختلف اپیلی کیشنز کے ذریعے جعلی موبائل نمبرز استعمال کرتا، ملزم کے قبضے سے متعدد خواتین کی تصاویر، قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔