این ڈی ایم اے کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی سامان کا عطیہ

Last Updated On 08 May,2020 02:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کی حفاظتی کٹس کا عطیہ دیا گیا، کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔

این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کے پیش نظر قومی ایئرلائنز کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کا حفاظتی سامان عطیہ کیا ہے۔ کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے سامان عطیہ کرنے پر چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔
 

Advertisement