اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے پاکستان میں کورونا کے 86 فیصد مریض مقامی منتقلی کی وجہ سے سے متاثر ہوئے۔
عالمی ادارے کی 7 مئی کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 24 ہزار 73 مصدقہ متاثرین میں سے 20 ہزار 725 یعنی 86 فیصد مریضوں کو مقامی منتقلی کی وجہ سے وائرس لگا ہے، باقی 14 فیصد متاثرین کو بیرون ملک سفر کے دوران وائرس لگا۔
مقامی منتقلی کے سب سے زیادہ متاثرین اسلام آباد میں ہیں جہاں 503 مریض یعنی 96 فیصد کو مقامی سطح پر وائرس لگا، پنجاب میں مقامی منتقلی کے مریض 83 فیصد یعنی 7547 مریض ہیں جبکہ سندھ میں 90 فیصد یعنی 7766 مریض مقامی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔