لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 6 شعبوں میں نرمی کا اعلان کیا، او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ 9 مئی کو کیا جائے گا، کورونا وائرس نے سابق حکومتوں کی کارکردگی واضح کر دی، تجویز دی بڑے شہروں میں نرمی نہ کی جائے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تعمیرات سے منسلک شعبوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، کورونا وبا کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے، وفاق کے فیصلوں پر عمل درآمد ضرور کریں گے، پھوپھی زاد بھائیوں کے طرز پر حکومتیں چلتی رہیں، شہباز شریف اپنے دور میں ہر سفید و سیاہ کے مالک تھے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا چھوٹی مارکیٹس اور دکانیں ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی، سندھ میں گندم چوری ماضی کی پریکٹس ہے۔