چینی بحران: انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان اور خرم دستگیر کو کل طلب کر لیا

Last Updated On 08 May,2020 02:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی انکوائری سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے 9 مئی کو 3 بجے طلب کر لیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کو ایک خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ وہ اور خرم دستگیر چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہو کر کمیشن کو اس سکینڈل سے متعلق اہم شواہد اور بیان دینا چاہتے ہیں۔

انکوائری کمیشن نے کل خرم دستگیر اور شاہد خاقان عباسی کو بلالیا ہے اور کہا کہ انکوائری کمیشن کے سامنے تمام دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں، 9 مئی کو دن ساڑھے تین بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔