لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں پتنگ بازی نہ رک سکی، اسلام پورہ کے علاقے میں ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے ایس ایچ او اسلام پورہ کو معطل کر دیا۔
اسلام پورہ کے علاقے میں 18 سالہ نوجوان کو ڈور پھرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، اسلام پورہ پولیس کی جانب سے تاحال ایف آئی آر درج نہ کی جا سکی۔ محمد عثمان سبزہ زار کا رہائشی تھا اور نارووال جا رہا تھا، تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں ڈور پھر گئی، پولیس کے مطابق لواحقین ایف آئی آر درج کروانا نہیں چاہتے اور ان کی جانب سے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کیا گیا تھا جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل نہ ہوسکا۔
لواحقین نے ڈیڈ باڈی وصول کرنے کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں رجوع کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے پتنگ کی ڈور سے ہلاکت پر ایس ایچ او اسلام پورہ کو معطل کر دیا۔