کراچی: انتہائی اہم ملزم عزیر بلوچ کو میٹھا رام ہاسٹل منتقل کر دیا گیا

Last Updated On 13 June,2020 06:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینٹرل جیل کراچی سے انتہائی اہم ملزم عزیر بلوچ کو میٹھا رام ہاسٹل منتقل کردیا گیا۔۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ پر قتل سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ اور سنگین جرائم میں ملوث عزیز بلوچ کو سینٹرل جیل سے میٹھا رام ہاسٹل منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کیخلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دے گیا ہے۔ منتقلی حکومتی اقدامات کے بعد کی گئی۔

یاد رہے کہ عزیر بلوچ کو اپریل میں سینٹرل جیل کراچی منتقل کیاگیا تھا۔۔ عزیر بلوچ کے خلاف ملٹری ٹرائل مکمل ہو گیا تھا، ملزم کو ملٹری ٹرائل کے بعد سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا تھا۔۔ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54 سے زائد مقدمات درج ہیں۔