پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران چار رکنی راہزن گروہ کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا، ملزمان سے 93 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چار رکنی راہزن گروہ کوسرغنہ اور مرکزی ملزم سمیت گرفتار کیا گیا، سرغنہ حضرت بلال اسلام آباد میں عارضی طور پر مقیم تھا۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 19 وارداتوں اور مزاحمت پر ایک شہری کو قتل اورمتعدد کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان سے چھینے گئے 93 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان میں 3 مردان اور ایک چارسدہ کا ہے۔