لاہور: (دنیا نیوز) رواں سال گھریلو تشدد کی 13478 کالز 15 پر موصول ہوئیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے رواں سال کا 15 ہیلپ لائن کالز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گھریلو تشدد سے متعلق 15 کالز کے اعدادوشمار جاری کر تے ہوئے بتایا کہ رواں سال گھریلو تشدد کی 13 ہزار 4 سو 78 کالز ہیلپ لائن پر موصول ہوئیں۔
جنوری میں 2 ہزار 96، فروری 2 ہزار 360، مارچ 2 ہزار 853 کالز موصول ہوئیں جبکہ اپریل میں 3 ہزار 79 اور مئی میں 3 ہزار 90 کالز موصول ہوئیں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ٹوٹل موصول شدہ کالز پر متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔