جہلم: (دنیا نیوز) ضلع جہلم میں ایک شخص کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا جسے بجلی کے کرنٹ لگا کر مارا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی تھانہ صدر کے علاقہ کالا دیو میں ایک شخص کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتول کو بجلی کے کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے گھر کے پاس حویلی میں مردہ پایا گیا، شناخت نام جبار شاہ کے نام سے ہوئی، ہمسایوں نے ملحقہ حویلی میں جبار کو بے مردہ حالت میں دیکھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر کرنٹ لگانے کے تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، مقتول کی لاش پر بجلی کا بلب پایا گیا، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔