پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار

Last Updated On 04 June,2020 09:24 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔

اسی طرح سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

اسی طرح ہر محکمہ میں ایک چوتھائی ملازمین کو دفاتر آنے کا کہا گیا ہے اور جو بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement