کورونا وائرس، مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے: سجل علی

Last Updated On 03 June,2020 06:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ وہ آج کل کتوں سے ڈرنے کے خوف پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک کتے سے کھیل رہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں سجل علی نے لکھا کہ وہ کتوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہی ہیں لیکن اب وہ کتوں سے ڈرنے کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کتوں سے خوف اب بھی برقرار ہے لیکن انہوں ںے یہ محسوس کیا ہے کہ ایک بار آپ اس جانور کو سمجھنے کی کوشش کریں اور انہیں اپنا دوست تسلیم کریں تو ان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے سجل علی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں برائے مہربانی یہ یاد رکھیں کہ ہمیں ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں گھروں میں رہنے اور محفوظ رہنے کا بھی کہا۔
 

Advertisement