لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے مقبوضہ کشمیر میں 13 ماورائے عدالت قتل اور دیگر بھارتی مظالم کا معاملہ بر طانوی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چودھری سرور نے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم اور خط کے بارے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بر طانوی حکومت اور اراکین کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت کے تمام تر منفی پروپگنڈہ کے باوجود یورپی پارلیمنٹ میں بھی کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی سب کمیٹی کی چیئر پرسن میری ارینا نے بھارتی قانون پی یو اے اے کیخلاف بھی ان کے ہوم منسٹر کو خط لکھ دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، نریندر مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں پر بربریت کی انتہا کر رہا ہے دنیا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔