کراچی: کے الیکٹرک ان ایکشن، 180 سے زائد خطرناک کنڈوں کا خاتمہ کر دیا

Last Updated On 15 June,2020 01:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقعے لیاری میں کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ زبردست کارروائی، 180 سے زائد خطرناک کنڈوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔

کے الیکٹرک ان ایکشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کراچی کے علاقے لیاری میں بھرپور کارروائی کی۔ غیر قانونی جنریٹر اور کنڈا مافیا نے آپریشن کے دوران سخت مزاحمت کی تاہم تیز تر کارروائی کے دوران 180 غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کر دیا گیا جبکہ متعلقہ رہائیشوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

علاقے میں غیرقانونی 25 کے وی کے جنریٹرز نصب تھے جبکہ بوسیدہ وائرنگ سے بڑے حادثے کا خدشہ تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کے الیکٹرک نے لائنز ایریا، جیکب لائن اور سلطان آباد میں جنریٹر پر چلنے والے300 سے زائد کنڈا کنکشنز کا خاتمہ کیا تھا۔