کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرزایسوسی ایشن نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دیگیں رکھ کر مظاہرہ کیا۔
پکوان سینٹر مالکان کہتے ہیں کاروبار کی بندش سے پریشان ہو کر سڑکوں پر آنے پر مجبورہوئے ہیں، ملازمین کوتنخواہیں بھی اپنی جیبوں سے ادا کر رہے ہیں۔
کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرزایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، پکوان سینٹر مالکان نے حکومت کو تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔