سندھ میں سیکنڈری کے بعد پرائمری سکولوں کیلئے آن لائن ایجوکیشن متعارف

Last Updated On 06 June,2020 03:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے سیکنڈری سکولوں کے بعد پرائمری سکولوں کے لئے بھی آن لائن ایجوکیشن متعارف کرا دی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5 ویں جماعت تک طلبہ کو آن لائن ایجوکیشن دی جائے گی۔ آن لائن تعلیم کے لئے ایس ای ایل ڈی لرننگ نامی ایپ تیار کر لی گئی۔

یونیوسیف اور مائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن ایجوکیشن کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ میتھس، سائنس، انگلش اور اردو کے مضامین آن لائن پڑھائے جائیں گے۔ آن لائن کورس انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں موجود ہے۔
 

Advertisement