کھپرو میں سندھ رینجرز کا ایکشن، غیرملکی گٹکے کی بڑی مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Last Updated On 17 June,2020 12:47 pm

کھپرو: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز اور کسٹم حکام نے ضلع کھپرو کے علاقے ہتھنگو میں غیرملکی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ضبط شدہ مال کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور کسٹم حکام نے ضلع کھپرو کے علاقے ہتھنگو میں مشترکہ کارروائی کی، ایک ٹرک کے ذریعے غیرملکی گٹکے کی بڑی مقدار سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے حکام نے ناکام بنا دیا۔

ٹرک کی تلاشی کے دوران غیرملکی گٹکے کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی جس کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے، برآمد شدہ سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔