رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں شادیاں کر کے لوٹنے والا گروہ سرگرم، شادی کے تیسرے روز دلہن اور اس کے گھر والے چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔
جعلی شادی کا تازہ واقعہ رحیم آباد میں پیش آیا، جہاں ایک گروہ نے شادی کے دوران دلہے کے گھر والوں سے ڈھائی لاکھ روپے کیش اور ایک تولہ سونا لیا اور لوٹ کر فرار ہو گئے۔
نکاح خواں اور دلہن کے ماں باپ بھی جعلی نکلے۔ متاثرہ افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے کہ اس گروہ کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دیں۔