گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ارسلان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق انٹر پول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں، ملزم امریکا سے آپریٹ کرنیوالے ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطے میں تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق عالمی گروہ کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے۔ ملزم سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد ہوا ہے۔ انٹرپول سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔