لاہور: خاتون نے وارڈن کو تھپڑ دے مارا، بدتمیزی کیساتھ سنگین دھمکیاں

Last Updated On 08 July,2020 07:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ دے مارا اور بدتمیزی کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے گلبرگ میں غلط پارکنگ پر ٹریفک وارڈن نے خاتون کو گاڑی ہٹانے کا کہا جس پر خاتون سیخ پا ہوگئی اور ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ لو اپنے باپ سے بات کرو، خاتون نے وارڈن سے وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی اور ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے ٹریفک وارڈن کو کار سے نکل کر دھمکیاں دیتی رہی، خاتون نے وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی۔

گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اُدھر ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت ہو گئی۔ خاتون کی شناخت رئیسہ مسعود کے نام سے ہوئی۔ 29 سالہ خاتون نیو گارڈن ٹاؤن احمد بلاک کی رہائشی ہے۔

دوسری طرف سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ہدایت کی ہدایت پر خاتون کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔ انوسٹی گیشن پولیس نے خاتون کی کار کو قبضہ میں لے لیا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ خاتون کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ٹریفک وارڈنز سے خاتون کا تضیحک آمیز رویہ، قابل مذمت ہے۔ خاتون نے وارڈن کو ناخن اور تھپڑ بھی مارے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات میں بھی برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔
 

Advertisement