لاہور میں غلط پارکنگ کے تنازع پر خاتون کی وارڈن کو دھمکیاں، مقدمہ درج

Last Updated On 08 July,2020 01:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گلبرگ میں غلط پارکنگ پر خاتون اور وارڈن میں تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے وارڈن کو دھمکیاں دیں، وارڈن نے نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کروا دیا۔

غلط پارکنگ پر گلبرگ میں ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے خاتون کو گاڑی ہٹانے کا کہا تو وہ سیخ پا ہو گئی، کار سے نکل کر وارڈن کو دھمکیاں دیں اور وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی۔

گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا تاہم کار کا نمبر شناخت ہونے باوجود خاتون کو گرفتار نہیں کیا۔

 

Advertisement