کراچی: ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی گرفتار، اسلحہ برآمد

Last Updated On 07 July,2020 05:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے زاہد بنگالی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ٹی ٹی پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کیاگیا۔

پولیس کے مطابق زاہد بنگالی سیاسی مخالفین اور معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ ملزم کیخلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے کئی کیسز درج ہیں۔

ملزم ایم کیو ایم لندن رئیس مما گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی بے گناہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات کی توقع ہے۔
 

Advertisement