لاہور: (روزنامہ دنیا) ناقص کاکردگی پر لاہور کے مختلف تھانوں کے 4 ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر محمد جاوید، ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت سب انسپکٹر وقاص الحسن، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی سب انسپکٹر اسد اقبال اور ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد سب انسپکٹر محمد افضل کو لائن حاضر کیا گیا ہے۔
پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد ارحم ایس ایچ او تھانہ کاہنہ، انسپکٹر رانا مجاہد ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن، انسپکٹر خالد محمود ایس ایچ او تھانہ مناواں اور سب انسپکٹر محمد اشرف کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت تعینات کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی انسپکٹر انجم توقیر، ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر اسد عباس، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی، ایس ایچ او تھانہ کاہنہ انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد جبکہ ایس ایچ او تھانہ مناواں ایس آئی نیئر نثار ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس ایریا بی تعینات کیا گیا ہے۔