کراچی: ڈاکوؤں کا کار شوروم پر دھاوا، ملازمین کو یرغمال بنا کر اڑھائی کروڑ لوٹ لئے

Last Updated On 07 July,2020 12:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈاکوؤں نے کار شوروم سے اڑھائی کروڑ روپے لوٹ لئے، ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔

جمشید روڈ پر واقع شوروم میں کار سوار 5 ملزمان نے دھاوا بول دیا، جان سے مارنے کی دھکمکیاں دے کر ملازمین اور مالک کے بیٹے کو یرغمال بنایا،  لاکرکی چابیاں چھینیں اور اس میں پڑے ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی لوٹ لی، ڈاکو جاتے ہوئے اسلحے کے زور پر ملازمین کے موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔

واردات کے ثبوت ضائع کرنے کیلئے ملزمان شوروم میں لگائے گئے سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے۔
 

Advertisement