لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ قتل ہو گیا جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں فائرنگ ہوئی، اس دوران بیٹے کے ساتھ جانے والے اسلم پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر قتل ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا حمزہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی ہونے والے حمزہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
دوسری طرف پولیس نے اسلم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔