اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنو گرافی کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران حیدر آباد اور کراچی سے بھی دو ملزم گرفتار کرلئے، ملزم وقار حسین اور فراز خان انٹرنیشنل گروہ کے سرگرم کارندے بتائے گئے ہیں، دونوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
ادھر گوجرانوالہ سے گرفتار ہونے والے ملزم کے 8 بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے، ملزم کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔