مریدکے: (دنیا نیوز) ہ افسوسناک واقعہ مریدکے تھانہ صدر کے علاقہ میں پیش آیا۔ ملزم فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ اس کی مقتولہ الیہ ایک بچے کی ماں تھی۔ مقتولین کی نعشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ادھر قصور کے نواحی گاؤں مدکے میں معمولی تنازع پر دو گروپس میں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک 15 سالہ بچہ زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب رائیونڈ میں منشیات فروش نے پولیس پر فائرنگ کرکے ایک ایس آئی اور کانسٹیبل کو زخمی کر دیا ہے۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔