فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں عید سیزن لگانے کیلئے جعلی معذور اور پیشہ ور گداگروں نے دھاوا بول دیا، ڈی گراونڈ میں معذوری اختیار کرکے بھیک مانگنے والا صحت مند ہٹا کٹا پیشہ ور بھکاری سامنے آگیا۔
فیصل آباد میں بہروپئے جعلی معذور پیشہ ور بھکاری سرگرم ہیں، ڈی گراونڈ میں معذوری کا ڈھونگ رچاکر شہریوں کو بے وقوف بنانے والا جعلی معذور بھکاری سامنے آ گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ چوکوں، چوراہوں پر بھیک مانگنے والے پیشہ ور بھکاری وارداتیں کروانے اور شہریوں کی مخبری میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ گداگری ایک کا پیشہ ایک کاروبار کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے اس مکروہ فعل کو چلانے والے نیٹ ورکس کا سراغ لگایا جائے۔سی پی او فیصل آباد کہتے ہیں کہ ان کیلئے الگ فورس اور آگاہی مراکز ہونے چاہیئں۔